سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہفتے کے روز نارتھ ایئر کے نام سے نئی شروع ہونے والی نجی ایئر لائن کو ٹورازم پروموشن اور ریجنل انٹیگریشن لائسنس جاری کیا۔
نجی طور پر شروع کی گئی نئی ایئر لائن نے گلگت، سکردو، چترال اور گوادر کے لیے پروازیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر، ایئر لائن اسلام آباد-گلگت، اسلام آباد-سکردو، اسلام آباد-چترال اور اسلام آباد-گوادر کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ نجی ایئر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کیا گیا۔
حال ہی میں، قومی کیریئر، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے شمالی علاقوں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔
پی آئی اے اسکردو فلائٹ آپریشن کے لیے ایئربس A-320 طیارہ استعمال کر رہی ہے اور ایک شخص کا کرایہ 7500 روپے ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بھی سیاحوں کی سہولت کے لیے کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔
Post a Comment